23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسپیکر قانون ساز اسمبلی آزا د کشمیر کی چیئرمین سینیٹ کو بین...

سپیکر قانون ساز اسمبلی آزا د کشمیر کی چیئرمین سینیٹ کو بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی لطیف اکبر نے کہا ہے کہ یہ کامیابی آپ کی مدبرانہ قیادت، سفارتی بصیرت اور پارلیمانی جمہوریت کے فروغ کی کاوشوں کا اعتراف ہے۔

انٹرپارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) میں آپ کی قیادت عالمی پارلیمانوں میں تعاون، باہمی احترام اور مشترکہ اقدامات کا آغاز ثابت ہوگی۔ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں آئی ایس سی ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر ابھرے گی۔ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں اس اہم فورم سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں فورم کشمیری عوام کی مؤثر آواز ثابت گا۔ انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس کا فورم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے معاون ثابت ہو گا۔سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر نےچیئرمین سینیٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورجمہوری اقدار اور عالمی امن کے فروغ میں ہر مثبت اقدام کی حمایت کا یقین دلایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583412

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں