سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ کی ملاقات

166

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے منگل کو پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے ملاقات کی جس میںدوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین پائیدار سفارتی تعلقات استوار ہیں۔پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔دونوں ممالک کے مابین نا صرف ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی مماثلت ہے بلکہ علاقائی اور بین الاقومی معاملات پر یکساں مو¿قف رکھتے ہیں۔ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین معاشی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے وافر مواقع موجود ہیں۔قومی اسمبلی میں قائم پاک۔آذربائیجان پارلیمانی دوستی گروپ پارلیمانی رابطوں میں اضافے کے لیے مناسب فورم ثابت ہو سکتا ہے۔مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بھارتی آئین سے آرٹیکلز 370 اور 35الف کی غیر قانونی منسوخی ریاست کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی مذموم سازش ہے۔ان آرٹیکلز کی منسوخی کے فیصلے کے بعد مظلوم کشمیری عوام پر ایک منظم کریک ڈاو¿ن کیا گیا۔گزشتہ ایک برس سے زائد عرصے سے مقبوضہ کشمیر میں جاری محاصرے سے مقبوضہ وادی میں زندگی ب±ری طرح متاثر ہوئی ہے۔ناگورنو کراباخ تنازعہ کے معاملے پر پاکستان آذربائیجان کے مو¿قف کی حمایت کرتاہے۔پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ناگورنو کاراباخ کے تنازعہ کے حل چاہتا ہے۔چین،پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )منصوبہ خطے میں ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔سی پیک منصوبے کی تکمیل سے خطے میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغا ہو گا۔پاکستان اور ذربائیجان کے مابین تجارت اور دیگر اقتصادی شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اسلام آباد میں قائم آذربائیجان کا مشن دونوں ممالک میں تجارتی حجم میں اضافے میں معاون ثابت ہو سکتاہے۔ ای سی او ممالک کے پارلیمانی تنظیم کو فعال بنا کر ای سی او ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ آذرر بائیجان کے سفیر نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ ، برادارنہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔آذربائیجان مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور کشمیر ی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں اضافے کے علاوہ معاشی اور ثقافتی تعلقات کو مستحکم بنانا چاہتا ہے۔سی پیک کے آپریشنل ہونے اور بڑھتے ہوئے علاقائی رابطوں سے دونوں ممالک کو تمام شعبوں میں تعاون کومواقع ملیں گے۔آذربائیجان کے سفیر نے دونوں ممالک کے قانون سازوں اداروں کے مابین تعاون کوبڑھانے کی تجویز سے اتفاق کیا۔آذربائیجان کے سفیر نے دونوں ممالک میں پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے کےلیے دونوں ممالک کے اسپیکروں کی ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ کی تجویز سے بھی اتفاق کیا ملاقات میں دونوں جانب سے زراعت ، تجارت کی پارلیمانی کمیٹیوں میں رابطوں اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پربھی اتفاق کیا گیا۔