سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا عالمی یوم امن کے موقع پر پیغام

67

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن کے قیام کی خاطر ہمارے معصوم بچوں کی قربانیاں بھی شامل ہیں، پشاور آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں کی قربانیاں کو دنیا کی تاریخ میں ایک سنہری باب کے طور لکھا جائے گا۔ ہفتہ کو عالمی یوم امن کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے امن کے قیام کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہے ہیں، پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان خطے میں امن قائم کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی پائلٹ کی واپسی خطے میں امن کے قیام کی طرف مثبت پیشرفت تھی تھی جسے دنیا فراموش نہیں کر سکتی، امید ہے کرتار پور راہداری کی تکمیل خطے میں امن کے قیام میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی، دنیا میں امن کے قیام کو ممکن بنانے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔