سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں گفتگو

138

اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ چارسدہ میں قتل ہونے والے تین بھائیوں کے ورثاءکو انصاف دلائیں گے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہر قسم کے اقدامات کریں گے، بھائیوں کے ورثاءکے لئے ایک پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین راجہ خرم نواز کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ ، آرپی او مردان اور کمیٹی کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر کوقومی اسمبلی نے کہا کہ ہمارے ایم این ایز بھی تینوں بھائی کے قتل پر تشویش کا شکار ہیں، ہمیں تینوں بھائیوں کے ورثاءکو انصاف دلانا ہے ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہر قسم کے اقدامات کریں گے، ان بھائیوں کے ورثاء کے لئے ایک پیکج کا اعلان کیا جائے، تینوں بھائیوں کے مرجانے کے بعد ایک بوڑھی والدہ اور بچے رہ گئے ہیں اس حوالے سے پیکیج بنا کر کمیٹی کو دیا جائے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجازاحمد شاہ نے کہا کہ ملزم اکثر فائرنگ کے واقعات میں ملوث رہا ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ملائشیا سے ملزم کو لانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔