
اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی وزیر اعظم سے منگل کو کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اس حوالے سے ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی خبر بے بنیاد ہے۔وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی استعفوں سے متعلق ہر فیصلہ آئین اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق کریں گے۔