اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے مستونگ بلوچستان میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے دو اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔منگل کو اپنے مذمتی بیانات میں انہوں نے حملے کے نتیجے میں دو لیویز اہلکاروں منظور احمد اور محمد اسلم کے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کو سبوتاژ کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا بھی کی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=352349