اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے سینئر صحافی ارشد شریف کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ پیر کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے ۔
انہوں نےغمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللّه تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔