سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کی دردونی میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

155

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے شمالی وزیرستان کے علاقہ دردونی میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کی ہے ۔

جمعرات کو اپنے مذمتی بیان میں حملے کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے،

دہشت گرد کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں وہ انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں، پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔