سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کا سینیئر صحافی اسلم بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

137

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے سینیئر صحافی اسلم بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلم بٹ ایک قابل ،ایماندار اور بہادر انسان تھے جنہوں نے اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو ہمیشہ احسن طریقے سے بلا خوف و خطر پورا کیا۔ان کے انتقال سے صحافتی دنیا میں پیدا ہونے والا خلا تادیر پر نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دیں اور ان کے لواحقین کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائیں۔