سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار

71

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نےمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال سے پاکستان کے مخلص اور بااعتماد دوست سے محروم ہو گیا ہے۔شیخ خلیفہ بن زید النہیان پاکستان سے گہری وابستگی رکھتے تھے اور انہوں نے ہمیشہ ہر فورم پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے ۔پاکستان کی پارلیمان اور عوام اس دکھ کی گھڑی می متحدہ عرب امارات کے عوام اور شاہی خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نےدعا کی کہ اللہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے ۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا زاہد اکرم درانی کا شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر عرب امارات کی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔