اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے سوات میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ افسوس کا اظہارکیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،بم دھماکے کے ذریعے انسانی زندگی کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں۔
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے دھماکے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی ۔