سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کی ’’دیوالی‘‘کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارک باد

204

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے ’’دیوالی‘‘ کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارک باد دی ہے ۔پیر کو اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں انہوں کہا کہ دیوالی رنگوں اور روشنیوں کا تہوار ہے،پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں اور تہذیبوں کا مسکن اور مختلف ثقافتوں کا آئینہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں کے تہواروں کو بھرپور جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔ملک کی خوشحالی اور ترقی میں ہندو برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ زاہد اکرم درانی نے کہا کہ دیوالی کے مسرت موقع پر ہندو ممبران قومی اسمبلی اور پاکستان میں بسنے والے ہندو برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ،قومی ترقی، اتحاد اور یکجہتی کے لیے ہندو برادری کی خدمات لائق تحسین ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے،پاکستان میں تمام مذہب کے ماننے والے اپنی مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ عقائد اور رسومات کے مطابق زندگی بسر کر رہے ہیں۔