28.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پی پی پی بلوچستان کے...

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پی پی پی بلوچستان کے صوبائی صدرمیر چنگیز خان جمالی کےسربراہی میں وفد کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کے سربراہی میں وفد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔وفد میں میر چنگیز خان جمالی کے علاوہ قاسم اچکزئی، عمران بنگلزئی ، میر خالد جوگیزئی اور غلام علی جمالی شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق سمیت تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی نمائندہ جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز وہ واحد سیاسی جماعت ہے جسے ہر علاقے میں عوامی پذیرائی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد نے عوام کے دلوں میں جو محبت ڈالی ہے اسے کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور عوام میں رابطوں کو ہمیشہ بحال رکھا ہے جس کے نتیجے میں آج بھی ملک بھر کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے کی قدر کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہ کے پیپلز پارٹی نے متوسط طبقے کی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے تحفظ مسائل کے حل کی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چیئرمین آصف علی زرداری بلوچستان کے عوام سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ حزب اقتدار کی جماعت ہو گی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی کے سربراہی میں بلوچستان میں پیپلز پارٹی مزید فعال ہو گی اور آمدہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو علاقائی اور عالمی فورمز پر بھرپور پذیرائی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ سفارتی محاذ پر بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے سفارتی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ایک دور اندیش اور بالغ النظر سیاسی بصیرت کے حامل قیادت کے خواہاں ہیں جو ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کردار ادا کر سکے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے وفد کو بتایا کہ ان کے سربراہی میں بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے قائم خصوصی کمیٹی برائے بلوچستان فعال کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم صوبہ ہے اس کے عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سربراہ میر چنگیز خان جمالی کی سربراہی میں ملاقات میں موجود وفد نے سپیکر قومی اسمبلی کے تاثرات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے بلوچستان کے عوام گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کی بات کی ہے جس پر بلوچستان کے عوام ان کے شکر گزارہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان، صوبے میں متحرک کردار ادا کر رہی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چیئرمین آصف علی زرداری کے وژن کے مطابق صوبے میں آئندہ اپنی حکومت بنائے گی۔

انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو ایوان کی کارروائی کو غیر جانبداری سے چلانے اور ملک کے عوام کے مفاد میں ریکارڈ قانون سازی کرنے کے اقدام کو سراہا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں صوبہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے قائم کمیٹی بلوچستان کی عوام کو ان کا حقوق دلوانے میں اہم کردار ادا کر گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=355884

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں