سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سینئر صحافی جواد فیضی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

128
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سینئر صحافی و اینکر پرسن جواد فیضی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے جواد فیضی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی وفات کو سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدہ قدرت کا انمول تحفہ ہے۔انہوں نے کے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔