سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سینیٹر مولانا بخش چانڈیو سے ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

183
راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےسابق وفاقی وزیر ، سینیٹر مولانا بخش چانڈیو سے ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے مولانا بخش چانڈیو کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے بھائی کے انتقال پر سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے جسے تادیر پورا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔