سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

242
Raja Pervaiz Ashraf

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان سمیت دنیا بھر ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر نے ہو لی کے تہوار پر ہندو برادری کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ ہولی رنگوں اور محبتوں کا تہوار ہے، جو برائی کی شکست اور اچھائی کی جیت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تہوار معاشرے میں بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہندو برادری پاکستان کا حصہ ہے اور اس کمیونٹی کی ملک و قوم کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین پاکستان میں ہندو برادری سمیت اقلیتوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کے جھنڈے میں عمودی سفید پٹی مذہبی اقلیتوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا اور انہیں معاشرے میں ابھرنے کا مساوی موقع دیا۔