سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا چیف ایڈیٹر روزنامہ اذکار الماس عباسی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

120
Raja Pervez Ashraf
Raja Pervez Ashraf

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چیف ایڈیٹر روزنامہ اذکار الماس عباسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے اہلخانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم الماس عباسی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم کی وفات شعبہ صحافت کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے جسے تادیر پورا نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔