سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی آر آئی یو جے کے نو منتخب صدر طارق علی ورک، جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری سمیت تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

147
Raja Pervez Ashraf
Raja Pervez Ashraf

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے ) کے نو منتخب صدر طارق علی ورک، جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری سمیت تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

نو منتخب باڈی آر آئی یو جے کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔راجہ پرویز اشرف نے صدر طارق ورک،جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری، فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری، نائب صدور بشیر عثمانی،عمار برلاس ،جوائنٹ سیکرٹریز گلزار خان، مجاہد حسین نقوی، اراکین ایگزیکٹو باڈی افشاں قریشی، ثوبیہ مشرف، رانا فرحان اسلم، کامران چوہدری، علی اختر، توصیف عباسی، ناصر سلیم، نوابزادہ شاہ علی، غفران احمد، سید،رضوان حیدر کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ (آر آئی یو جے) کے نو منتخب عہدیداران کی کامیابی ان پر صحافی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران صحافی برادری کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادی صحافت کی علمبردار رہی ہے اظہار رائے اور آزادی صحافت پر قدغن کی پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مخالفت کی ہے۔