سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی بھارتی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات پر ایوان میں بحث کے لئے ایک گھنٹہ مختص کرنے کی رولنگ

145

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بھارتی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات پر پیر کو ایوان میں بحث کے لئے ایک گھنٹہ مختص کرنے کی رولنگ دیدی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق نے کہا کہ ایوان میں بی جے پی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف بحث کے لئے وقت مقرر کیا جائے۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ ۖ کے معاملے پر پیر کو بحث کیلئے ایک گھنٹے کا وقت مقرر کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رولنگ دی تھی کہ اراکین سینیٹ نماز جمعہ کے بعد بھارتی سفارتخانے میں احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

سپیکر مشترکہ اجلاس میں رولنگ دیں کہ ارکان پارلیمنٹ مل کر جائیں گے اور بھارتی سفارتخانے میں احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے رولنگ دی کہ بھارتی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات پر پیر کو ایوان میں ایک گھنٹہ بحث کرائی جائے گی۔