سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کا کانفرنس سے خطاب

122

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو قومی سیاست میں بھرپور حصہ لینا اور اپنے ضمیرکے مطابق اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوانوں کے کردار کے حوالہ سے منعقدہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر نے ملکی ترقی کےلئے برداشت اور بردباری کو لازمی قر ار دیا۔ انہوں نے پاکستان، یورپ اور دنیا کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کی وجہ سے ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کانفرنس کے شرکاءکو بچوں کی مشقت کے خاتمہ اور انہیں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کےلئے کردار ادا کرنے کےلئے کہا۔ یورپی یونین کے فرسٹ سیکرٹری عینی کوفوڈ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عمل میں نوجوانوں کی شرکت اس عمل کو شفاف بنانے کےلئے ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوان ذہنوں کو قانون سازی کے عمل میں شامل کرنے کےلئے ینگ پارلیمنٹری فورم کی کاوشوں کو سراہا۔