سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 26-2025کےلئے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی

29
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 26-2025کےلئے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 26-2025کےلئے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی، وفاقی بجٹ 26-2025دس جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کےڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی طرف سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بحث کےلئے وقت دیا جائے گا،وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری ہے گی ۔وفاقی بجٹ26-2025پر بجٹ 21 جون کو سمیٹی جائے گی-

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ 22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو گا، 23 جون کو قومی اسمبلی میں 26-2025کے مختص کردہ ضروری اخراجات پر بحث ہوگی۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ 24 اور 25 جون کو ڈیمانڈز،گرانٹس،کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی، 26 جون کو فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری ہوگی۔27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔قومی اسمبلی کے شیڈول سیشن میں کسی قسم کی تبدیلی سپیکر کے اجازت سے ممکن ہوگی ۔