سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کے انتقال پر اظہار تعزیت

123

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ان کا دیرینہ تعلق تھا اور وہ ایک نہایت نفیس اور شفیق شخصیت کے مالک تھے، وہ ہر ایک کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آتے تھے اور ان کی دیانت داری اور عدالتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قانونی و عدالتی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کی بھی دعا کی۔