سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

164
میثاق پارلیمنٹ پر اتفاق ہونا چاہئے، اپنے ضمیر اور ذمہ داری کے مطابق اپنا کردار ادا کیا، سپیکر قومی اسمبلی
میثاق پارلیمنٹ پر اتفاق ہونا چاہئے، اپنے ضمیر اور ذمہ داری کے مطابق اپنا کردار ادا کیا، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے ۔ پیر کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے اسحاق ڈار کو بطور ڈپٹی وزیراعظم مقرر ہونے پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

اسحاق ڈار ایک کہنہ مشق، زیرک سیاسی رہنما اور ماہر معاشیات ہیں، ان کی بطور نائب وزیر اعظم تقرری نیک شگون ثابت ہو گا۔ انہوں امید ظاہر کی کہ سینیٹر اسحاق ڈار بطورِ نائب وزیراعظم ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے سینیٹر اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اورملک و قوم کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔