سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 اپریل تک ملتوی کر دیا

101
Raja Pervaiz Ashraf

اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 اپریل دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔ پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال سمیت ایجنڈے میں شامل دیگر امور پر بحث جاری رہی۔ بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 اپریل بروز پیر دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔