سپیکر قومی اسمبلی کا ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثہ میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس

187
Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq
Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثہ میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے بس حادثے میں جاں بحق ہونے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔

سپیکر نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے کی دعا کی ۔ انہوں زخمیوں کو جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ۔