23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتازہ ترینسپیکر قومی اسمبلی کاسابق جج عظمت سعید شیخ کے انتقال پراظہار افسوس

سپیکر قومی اسمبلی کاسابق جج عظمت سعید شیخ کے انتقال پراظہار افسوس

- Advertisement -

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اپنےتعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کی عدالتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عظمت سعید شیخ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

سپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559991

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں