سپیکر قومی اسمبلی کامہمند میں سنگ مرمر کی کان بیٹھ جانے سے کان کنوں کے جاں بحق ہونے پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار

69
سپیکر قومی اسمبلی نے صوابی بوقو جھنڈا وادی کنڈاو اور پابینی کیلئے سوئی گیس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
سپیکر قومی اسمبلی نے صوابی بوقو جھنڈا وادی کنڈاو اور پابینی کیلئے سوئی گیس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ضلع مہمند میں افسوسناک حادثہ پر دلی تعزیت اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے سنگ مرمر کی کان کے بیٹھ جانے کے نتیجے میں کان کنوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔