38.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی کی باجوڑ میں مبارک زیب کی آبائی رہائش پر...

سپیکر قومی اسمبلی کی باجوڑ میں مبارک زیب کی آبائی رہائش پر دھماکے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کی باجوڑ میں آبائی رہائش پر آئی ای ڈی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مبارک زیب کے گھر پر دھماکےسے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے مبارک زیب اور ان کے اہلخانہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صوبہ خیبر پختونخوا کے متعلقہ حکام کو مبارک زیب کی آبائی رہائش گاہ کے باہر دھماکے کی شفاف تحقیقات کرانے اور واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے لا کھڑا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور انہیں ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596767

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں