اسلام اباد۔11مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سینئر صحافی عبد الروف کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے سینئر صحافی عبد الروف کے نام اپنے جاری تعزیتی پیغام میں ان کے جواں سالہ بیٹے کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے عبد الروف اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطافرمانے کی دعا کی۔