سپیکر قومی اسمبلی کی سینئر صحافی ملک حسن زیب کے بہیمانہ قتل کی مذمت

299
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی ملک حسن زیب کے قتل کی مذمت کی ہے جو گزشتہ روز نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے تھے۔

پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کا ملک حسن زیب کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو بر داشت کرنے کیلئے صبر و جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔