سپیکر قومی اسمبلی کی شاہین II کی کامیاب لانچنگ پر پاک فوج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد

141
شاہین II

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بیلسٹک میزائل شاہین II کی کامیاب لانچنگ پر پاک فوج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے ۔

منگل کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ شاہین II کے کامیاب تجربے سے ملک کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہو گی،پوری قوم کو اپنے باصلاحیت سائنسدانوں اور انجینئرز پر فخر ہے،شاہین II میزائل کا کامیاب تجربہ پاک فوج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی اداروں، باصلاحیت سائنسدانوں اور انجینئرز کی ملکی دفاعی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔