سپیکر قومی اسمبلی کی ٹانک کے علاقے میں ججز کے سکواڈ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

146
Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq
Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ٹانک کے علاقے میں ججز کے سکواڈ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئےفائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبلز عبداللہ اور عبد الصمد کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے فائرنگ سےشہید ہونے والے کانسٹیبلز عبداللہ اور عبدالصمد کو خراج عقیدت پیش کیااور لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

سپیکر نے کہا کہ پولیس کے بہادر جوان عبداللہ اور عبدالصمد نے جانوں کا نذرانہ دے کر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کی دہشتگردی کے خلاف قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا بھی کی ۔