سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی وین پر دہشتگرد حملے کی مذمت

206

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی وین پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ پیر کو انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں سکیورٹی فورسز کا دہشتگردی کے دہشتگردی کے خلاف جذبے کو متزلزل نہیں کر سکتی۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی ۔