23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسپیکر پنجاب اسمبلی سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد کی ملاقات،باہمی دلچسپی...

سپیکر پنجاب اسمبلی سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

لاہور۔17اپریل (اے پی پی):سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے جمعرات کے روز یورپی یونین کے پارلیمانی وفد نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی جس میں پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرچیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی ٹو سید علی حیدر گیلانی،ممبران اسمبلی نورالامین وٹو، پیر اشرف رسول، غزالی سلیم بٹ اوررائو ماجدعلی میڈیا کوآرڈینیٹر برائے سپیکر پنجاب اسمبلی بھی موجود تھے۔

دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے دیرینہ خوشگوار تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اورپارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے ،پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج عالمی سطح پر کردار قابل تحسین ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم اور جمہوری اقدار کو فروغ حاصل ہو رہا ہے،جمہوریت کا تسلسل قومی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے خواتین، بچوں، نوجوانوں اور پائیدار ترقی پر پارلیمانی کاکس کا اہم کردار اجاگر کیا۔ یورپی وفد نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔وفد نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعاون کو امن و ترقی کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایک ثابت قدم قوم ہے، پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت میں تحمل اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔

وفد نے کہا کہ یورپی یونین جمہوریت کے فروغ، اظہار رائے کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔یورپین وفد میں ای سی آر رومانیا شربان دیمترے سٹردزا، این آئی جرمنی روتھ فرمی نِخ، رینیو آئرلینڈ مائیکل میک نامارا، ڈی جی ایکسپو ڈیسک آفیسر کرسٹینا اسٹانکولیسکو، ڈی جی ایکسپواسسٹنٹ سونگل دوگان اور لیویوایڈریان نیتی شامل تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583442

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں