اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ سپیکر کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق سمری وزارت پارلیمانی امور تیار کرتی ہے،
اس میں سپیکر آفس اور اسمبلی سیکرٹریٹ کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے کی سمری وزارت پارلیمانی امور نے بھجوائی اور وفاقی کابینہ نے اس کی منظوری دی ۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفکیشن وزارت پارلیمانی امور نے جاری کیا تھا۔