سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹرحمزہ یوسف سے ملاقات پر مسرت ہوئی ، پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

163
محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹرحمزہ یوسف سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص تعلیم کے شعبہ میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے آپ سے مل کر بے حد خوشی ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ خوشی ہے کہ ہم پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص تعلیم میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں پاکستانی سکاٹش نژاد سیاسی رہنما کے طور پر آپ کی شاندار کامیابی پر فخر ہے۔ ٹویت میں وزیر اعظم نے حمزہ یوسف کے کامیاب مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اوریادگار لمحات کی تصویر بھی شیئر کی ہے