- Advertisement -
لاہور۔18مئی (اے پی پی):سرکاری سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی طرف جاری ایک نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 22 مئی سے شروع ہو کر 17 اگست کو ختم ہوں گی بالکل جعلی ہے۔
- Advertisement -
ترجمان نے مزید کہا کہ اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرف سے کوئی باضابطہ احکامات جاری نہیں کیے گئے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598479
- Advertisement -