سکھ یاتریوں کا تاریخی گردوارہ بابے دی بیری کا دورہ ، سیکورٹی انتظاما ت پر اطمینا ن کااظہار

189
سکھ یاتریوں کا تاریخی گردوارہ بابے دی بیری

سیالکوٹ، 21 ستمبر (اے پی پی):انگلینڈ سے آئے168 سکھ یاتریوں نے جمعرات کو تاریخی گردوارہ بابے دی بیری کا دورہ کیا۔ گردوار ےپہنچے پر سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، اس موقع پرتمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔اس موقع پر سکھ یاتریوں نے اپنے خوشگوار تجربے کا اظہار کرتے ہوئےپاکستان خصوصاً سیالکوٹ کی غیر معمولی مہمان نوازی اور سخت سیکورٹی اقدامات کی تعریف کی۔سکھ یاتریوں کے گروپ میں مرد اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی جنہوں نے سیکورٹی و دیگر تمام اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے پاکستانی حکام کی مستعد کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے ا نکاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور آئندہ بھی سیاحوں کو ان کے دوروں کے دوران بہترین سیکیورٹی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے بیرون ملک سے آے سکھ یاتریوں کا سیالکوٹ آمد پر استقبال کیا۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ نے سکھ یاتریوں کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ بیرون ملک سے آے مہمانوں کو سکیورٹی دینا اور ان کی جان مال کی حفاظت کرنا سیالکوٹ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام اقلیتوں کے لیے ایک پر امن ملک ہے جس میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔