سکھ یاتریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی،سردار رمیش سنگھ اروڑہ

54
سکھ یاتریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی،سردار رمیش سنگھ اروڑہ

حسن ابدال۔ 16 اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے گودوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا۔ گودوارہ آمد پر اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال عارف قریشی اور ایس ڈی پی او حسن ابدال فراست علی نے ان کا استقبال کیا صوبائی وزیر نےبیساکھی کے موقع پرسکھ یاتریوں سے ملاقات کی۔ انہوں نےگردوارہ کے سیکیورٹی اورانتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔

اےسی حسن ابدال اور ایس ڈی پی او حسن ابدال نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان ہر لحاظ سے ایک محفوظ ملک ہے بیساکھی کےموقع پر سکھ یاتریوں کو ہر قسم کی سہولت مہیا کی گئی ہے امسال تقریبا”ساڑھے سات ہزار سکھ یاتری پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔