23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںسکیورٹی فورسز نے پولیس لائنز ٹانک پر حملہ ناکام بنا دیا، 5...

سکیورٹی فورسز نے پولیس لائنز ٹانک پر حملہ ناکام بنا دیا، 5 دہشت گرد جہنم واصل، 3 پولیس اہلکار شہید

- Advertisement -

راولپنڈی۔15دسمبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گردوں کا پولیس لائنز ٹانک پر حملہ ناکام بنا دیا، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے 5 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 15 دسمبر 2023 کو ٹانک سٹی میں ایک خودکش بمبار سمیت پانچ دہشت گردوں نے پولیس لائنز پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم بہادر پولیس اہلکاروں نے سخت مزاحمت کی۔

آس پاس کی سکیورٹی فورسز کو پولیس فورس کی مدد کے لیے فوری طور پر متحرک کیا گیا اور اس کے بعد ہونے والے آپریشن میں تمام 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا تاہم دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین بہادر پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کا موثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=420404

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں