سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا آغاز (کل) ہوگا

133

ڈبلن ۔ 11 مئی (اے پی پی) سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز (کل) جمعہ سے آئرلینڈ میں شروع ہوگی جس میں میزبان آئرلینڈ کے علاوہ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئینگی، سیریز کا پہلا میچ میزبان آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈبلن میں کھیلا جائیگا۔ اس سلسلے میں آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، آل راﺅنڈر سیمی سنگھ پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، انہیں اینڈی میکبرائن کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔