سہ ملکی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ (کل) زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائیگا

123

ہرارے ۔ 18 نومبر (اے پی پی) سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز زمبابوے میں اپنی آب و تاب سے جاری ہے، سیریز کا تیسرا میچ (کل) ہفتہ کو زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ہرارے سپورٹس کلب میںکھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں جاری سہ ملکی سیریز میں سری لنکن ٹیم نے میزبان ٹیم کو افتتاحی میچ میں شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا اور بونس پوائنٹ بھی حاصل کیا تھا۔