سہ ملکی کرکٹ سیریز کافائنل،پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

140

کراچی۔14فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جارہے فائنل میچ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ پچ بیٹنگ کےلیے ساز گار لگ رہی ہے، اس لیے پہلےبیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر محمد رضوان نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ کامیابی کو یقینی بنائیں اور ٹرافی اپنے نام کر کے ملک و قوم کو تحفہ پیش کریں ۔محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو موقع دیا گیا ہے۔ٹاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ اوپنر راچن رویندرا کی جگہ لوکی فرگوسن کو پلئینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے، کوشش ہے میزبان ٹیم کی ابتدائی وکٹیں جلد حاصل کرکے پریشر بڑھائیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سہ ملکی کرکٹ سیریز کے فائنل میچ کے لئے پاکستان کا سکواڈکپتان محمد رضوان، آغا سلمان، بابراعظم، فخر زمان، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد پر مشتمل ہے۔