اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے کہا ہے کہ عوام الناس کی سہولت کے لئے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں قائم کے گئےسہولت ڈیسک اور اعتراضات وصولی سینٹر سرکاری تعطیلات یعنی 29، 30 ستمبر اور یکم اکتوبر (جمعہ، ہفتہ اور اتوار)کے دوران معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے
۔جمعرات کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ڈیسک اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اکتوبر 2023 تک بلاناغہ کام کرتے رہیں گے ۔ اس دوران الیکشن کمیشن سے نقشہ جات بھی قانون کے مطابق قیمتاً حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ یہ سینٹر دفتری اوقات میں کام کریں گے ۔