سہیل علی خان نےسیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھال لیا

355

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):انفارمیشن گروپ کے سینئر آفیسر سہیل علی خان نےسیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔

پیر کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات سہیل علی خان نے وفاقی سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے ۔چارج سنبھالنے پر وزارت کے دیگر افسران نے انکا استقبال کیا ۔