حب۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):سی آئی اے اوتھل کی کامیاب کارروائی میں منشیات اسمگلر کوگرفتار کرکے ملزم سے 32 کلو 400 گرام چرس برآمدکیاگیا۔
سی آئی اے پولیس لسبیلہ نے کوئٹہ سے کراچی جانے والی مٹسو بشی وین رجسٹریشن نمبر سی این 1522 کو مین آر سی ڈی روڈ ناکہ وایارو اوتھل کے مقام پر دوران چیکینگ منشیات اسمگلر عبدالشکور ولد عبدالفغار قوم رند سکنہ گاہی خان چوک سریاب روڈ کوئٹہ سے منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔
ملزم نے 32 کلو 400 گرام چرس وین گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی تھی، اوتھل پولیس نے ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔\