سی ای او ملتان کنٹونمنٹ بورڈ نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

119
موسم بہار میں سی ڈی اے کی صفائی، شجر کاری مہم عروج پر

ملتان۔ 07 جون (اے پی پی):سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ سید فراست علی شاہ نے سر سبز و شاداب پاکستان مہم کے تحت اپنے دفتر میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔جمعہ کے روز سیکرٹری کینٹ بورڈ فیصل جدون ، وسیم عامر ، پرنسپل کینٹ بورڈ پبلک سکول بینش سعید اور سینٹری انسپکٹر خادم حسین نے بھی پودے لگائے اور شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ سید فراست علی شاہ نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔

پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے ہر شہری کا فرض ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ کینٹ ایریا سمیت دیگر مقامات پر بھی شجرکاری مہم کے سلسلے میں کینٹ بورڈ کا عملہ پودے لگانے میں مصروف ہے۔ ہر پاکستانی کو چاہیے کہ درخت لگانے میں اپنا کردار ادا کرے۔