سی ای او ہیلتھ کی زیر صدارت اجلاس ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں شعبہ ہائے صحت سے متعلقہ انتظامات کا جائزہ ل

234
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

بھکر۔ 06 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کے خصوصی احکامات پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں شعبہ ہائے صحت سے متعلقہ انتظامات سمیت دیگر انتظامی امور کی بہتری اور ہسپتال میں سروس ڈلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ اور ماہرین ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ ایمرجنسی میں مریضوں کو علاج معالجہ کی طبی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری اور آسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ ہسپتال میں مریضوں کو بلا توقف علاج معالجہ کی بروقت سہولیات میسر آسکیں اس سلسلہ میں مختلف نوعیت کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے ہسپتال سروسز میں مزید بہتری متوقع ہے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان نے ہسپتال میں مختلف انتظامی شعبہ ہائے جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور اصلاح طلب پہلوؤں کی نشاندھی کرکے فی الفور انکی درستگی کیلئے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کی۔سی ای او ہیلتھ نے ہسپتال میں ڈائیلسز سنٹر کا خصوصی دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈائیلسز سنٹر کی تمام تر مشینوں کو مکمل طور پر فنکشنل کردیا گیا ہے اور مشینوں میں پائی جانیوالی فنی خرابی کو دور کرکے مریضوں کو بروقت علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کا عمل تسلسل کیساتھ جارہی ہے۔