29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںسی سی پی او لاہور کی سکھ یاتریوں کیلئے سکیورٹی انتظامات یقینی...

سی سی پی او لاہور کی سکھ یاتریوں کیلئے سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

- Advertisement -

لاہور۔10اپریل (اے پی پی):سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس جمعرات کو ہوا۔اجلاس میں سی سی پی او نے گوردواروں اور سکھ یاتریوں کی قیام گاہوں کے مکمل حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔سی سی پی ا و نے کہا کہ وساکھی میلے پر آنے والے سکھ یاتریوں اورمیلہ چراغاں کے زائرین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

سپروائزری افسران سکھ یاتریوں کے سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ غیرقانونی افغان باشندوں کے انخلا کی مہم کوتیزکریں،کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پرکوئی سمجھوتہ نہیں،ہیروئن اور آئس کے استعمال اور فروخت کی روک تھام کیلئے موثراقدامات اٹھائے جائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ افسران اپنے عملے کو منشیات فروشی کے خاتمے کا ٹاسک دیں۔

- Advertisement -

موٹر سائیکل چوری،رابری، سنیچنگ کے تدارک کے لئے پٹرولنگ بڑھائی جائے۔بینکوں کی سکیورٹی کے ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمدکروایا جاسکے۔ سی سی پی او لاہور نے پراپرٹی کرائمزکی تفتیش پر بھر پور توجہ دینے کی ہدایت کی۔

ڈی آئی جی (ایڈمن)عمران کشور، ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن)ذیشان رضا،ڈی آئی جی(آپریشنز)فیصل کامران، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)محمد نوید، ایس ایس پی (آپریشنز)تصور اقبال نے اجلاس میں شرکت کی۔ سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز(انوسٹی گیشن)نے بھی شرکت کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580137

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں