سی سی پی نے ترسیلاتِ زَر اور کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں انضمام کی منظوری دے دی

195
پاکستان مسابقتی کمیشن نے ملت ایکوپمنٹ لمیٹڈ کی ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ میں انضمام کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)نے ترسیلاتِ زَر اور کرنسی ایکسچینج کے کاروبار کے اندر انضمام کی منظوری دے دی ہے، منظور شدہ ٹرانزیکشن میں اثاثہ پرچیز ایگریمنٹ (اے پی اے)کے ذریعے یو بی ایل کرنسی ایکسچینج نے وال سٹریٹ ایکسچینج کمپنی کے بعض اثاثوں کا حصول کیا ہے ۔سی سی پی سے جاری بیان کے مطابق یو بی ایل کرنسی ایکسچینج، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے جبکہ وال سٹریٹ ایکسچینج کمپنی سٹیٹ بینک آف پاکستان سے لائسنس یافتہ کمپنی ہے جو افراد اور کارپوریٹ اداروں کو ترسیلات زر سے متعلق سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

مجوزہ ٹرانزیکشن میں یو بی ایل کرنسی ایکسچینج وال سٹریٹ ایکسچینج کمپنی کے بعض اثاثوں کو حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں غیر منقولہ جائیدادیں، ملازمین، تجارتی معاہدے ، کمپیوٹر ہارڈویئر ، آلات اور گاڑیاں شامل ہیں ۔

سی سی پی فیز1جائزہ نے "کرنسی ایکسچینج اور منی ٹرانسفر” کو متعلقہ پراڈکٹ مارکیٹ کے طور پر شناخت کیاہے۔ سی سی پی جائزہ سے ظاہر ہوا کہ وال سٹریٹ ایکسچینج کمپنی، کرنسی ایکسچینج اور منی ٹرانسفر مارکیٹوں میں الگ الگ مارکیٹ شیئرز کا حامل ہے تاہم ان مارکیٹ شیئرز کی تجدید کی جائے گی کیونکہ یو بی ایل کرنسی ایکسچینج متعلقہ مارکیٹ میں ایک نئی شروعات کرے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ ٹرانزیکشن سٹیٹ بینک کے ریگولیٹری مینڈیٹ کے مطابق ہے جس کا مقصد کرنسی ایکسچینج سیکٹر کو ریگولیٹ کرنا اور زر مبادلہ کی شرح کو مستحکم کرنا، مارکیٹ میں کمپٹیشن کو یقینی بنانا ہے۔

اس منظوری کے ساتھ، سی سی پی غیر ملکی اور مقامی ترسیلات زر کی مالیاتی خدمات تک بہتر رسائی کی توقع کرتا ہے جس سے عام صارف فائدہ اُٹھا سکیں گے۔